ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا، دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
PR No. 160/2026
Qatari and Pakistani Mediatiors Meetings with the US and Iranian Negotiations in Doha Today
🔗⬇️ pic.twitter.com/BXTW9RgiLY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 2, 2026
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی اور اس موقع پر فریقین کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات کے بعد جلد ازجلد طے کی جائے گی۔
