سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سردار تنویر الیاس نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آزادکشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے جب کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت انصار ابدالی نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی آئی پی پی کاحصہ بن گئے۔ آئی پی پی صدرعبدالعلیم خان نےسردارتنویر الیاس اوران کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا ۔
سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر سے خاتون رکن اسمبلی تقدیس گیلانی نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رکن اسمبلی کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر پارٹی پرچم بھی پہنایا گیا۔

WhatsApp
Get Alert