شارجہ میں خوفناک حادثہ ‘ گاڑی میں آگ لگنے کے باوجود ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہونے والے ایک خطرناک کار حادثے میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہونے کے باوجود ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا ، الاتحاد روڈ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں‘ تقریباً پانچ منٹ بعد ان میں سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیور اپنی جلتی ہوئی کار سے زندہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا .
دی نیشنل کے مطابق شارجہ کی ایک مصروف سڑک پر اس کی کار آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے سے چند منٹ قبل ایک خوش قسمت ڈرائیور بال بال بچ گیا ، یہ واقعہ بدھ کی شب ظہر القدس ریسٹورنٹ کے قریب الاتحاد روڈ پر پیش آیا .

آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ رات 9 بج کر 55 منٹ کے قریب تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور ایک میں تقریباً پانچ منٹ بعد آگ لگ گئی‘ ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی گاڑی میں آگ بجھانے والے آلات کا استعمال کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی ، راہگیروں نے مدد کی کوشش کی لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے .

گشت کرنے والے پولیس اہلکار کی ایک کار جو حادثے کے قریب ہی موجود تھی انہوں نے بھیڑ سے بچنے کے لیے ٹریفک کو موڑنے میں مدد کی ، اس دوران تقریباً 25 منٹ تک ہنگامی خدمات کے پہنچنے سے پہلے آسمان میں دھواں اٹھتا رہا اور رات 10 بج کر 25 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا ، خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . عینی شاہدین کے مطابق تینوں سیلون کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ، پھر تقریباً پانچ منٹ بعد ان میں سے ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیور اپنی جلتی ہوئی گاڑی سے بچ نکلا ، اس نے اور تین سے پانچ لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے بجھانے والے آلات کا استعمال کیا لیکن ہوا تیز تھی جس کی وجہ سے وہ آگ بجھانے میں ناکام رہے .

. .

متعلقہ خبریں