محکمہ صحت پنجاب نےمسلسل غیرحاضری پر 164 ڈاکٹروں کو نوکری سےنکال دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ نے مسلسل غیرحاضری پر 164 ڈاکٹرزکو نوکری سے نکال دیاہے . طویل عرصہ سے غیر حاضر رہنے والے تمام ڈاکٹرزکو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت نوکری سے برخاست کیا گیا ہے .

اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے نوکری سے برخاست کرنے والے تمام ڈاکٹرز کی فہرست بھی جاری کردی ہے .
ان تمام ڈاکٹرزکے خلا ف نوکری پر واپس آنے کیلئے کئی بار تنبیہ کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی . نوکری سے برخاست کئے جانے والے تمام ڈاکٹرزکو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی کئی بار ہدایت کی گئی اور ان ڈاکٹرزکی جواب طلبی کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا .

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی مسلسل غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا .

تمام ڈاکٹرزکے خلاف بارہاوارننگ جاری کرنے کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ محکمہ میں غیرذمہ دار افسران و سٹاف کی کوئی جگہ نہیں . مزید برآں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردئیے ہیں . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 360 نئے کیسز سامنے آئے ہیں .
صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 446,401 ہو گئی ہے . اب تک صوبہ بھر میں 429,393 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں . صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 3,935 ہو گئی ہے . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18,323 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں . صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,028,554 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں