میزائل اور ڈرون حملوں کا مؤثر جواب دیا جارہا ہے، عوام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں: کویتی فوج

کویت(قدرت روزنامہ)کویت کی فوج نے کہا ہے کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کا مؤثر جواب دے رہی ہے اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ ہیں جن کے ذریعے آنے والے خطرات کو بروقت ناکام بنایا گیا۔
فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر پرسکون رہیں اور سکیورٹی و حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
