حبا بخاری کا نکاح ہو گیا، خوبصورت جوڑی کی تصویریں وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا سیزن زورو شوروں پر ہے، گزشتہ سال کے اختتام سے لے کر تا حال اداکارائیں اپنے پیا گھر سدھارنے کے لیے کمر بستہ ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورت لُکس کے ساتھ خوب ٹریٹ کر رہی ہیں۔
پاکستانی اداکارائیں اپنی شادی کے دوران اپنی خوبصورت لُکس کے ساتھ نئے ٹرینڈز بھی سیٹ کر رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official)


ایسے میں حبا بخاری نے بھی نکاح کی خوبصورت دُلہن بن کر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبزول کروالی ہے۔اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد کی جانب سے سنہری اور کریم رنگ کی تھیم کے لباس زیب تن کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز حبا بخاری نے اپنے پرانے اور قریبی دوست آریز احمد کے ساتھ نکاح کر کے رشتے کو مزید مضبوط بنا لیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pak Showbiz Life (@pakshowbizlife)


حبا بخاری اور آریز احمد اپنی زندگی کے اس خوبصورت دن پر نہایت خوش اور حسین نظر آ رہے تھے۔اس جوڑی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں خوبصورت کیپشنز بھی لکھے ہیں جنہوں نے مداحوں و فالوورز کے دل موہ لیے ہیں۔