‘اسلامی جمہوریہ جاپان’ نے امریکی بحری بیڑے پر 111 میزائل داغے، ٹرمپ کی زبان پھسل گئی

انقرہ (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور وہ ایران کی جگہ اسلامی جمہوریہ جاپان کہہ بیٹھے۔

ترکیےکے دار الحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘اسلامی جمہوریہ جاپان’ نے ہمارے بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 111 میزائل داغے، تاہم ان سب کو روک لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر نے میزائل حملے کے واقعےکا ذکر کرتے ہوئے ایران اور جاپان کو آپس میں ملا دیا۔

خیال رہےکہ ٹرمپ کا یہ بیان ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، جب جنگ بندی ختم ہونےکے بعد امریکا نے ایران کے ٹھکانوں پر فوجی حملے کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے خوش نہیں ہوں، ایران نے کل جہازوں پر ڈرون حملے کیے، ہم نے گزشتہ رات ایران پر سخت حملہ کیا ممکن ہے آج رات بھی سخت نشانہ بنائیں۔

WhatsApp
Get Alert