پاکستان سے روزگار کیلئے یو اے ای جارہے ہیں تو ان نوکریوں کو ذہن میں رکھیں

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان سے روزگار کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہیں تو ان نوکریوں کو ذہن میں رکھیں‘ متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے ایسی ملازمتوں کی فہرست جاری کی ہے جن کی اگلے 10 سالوں میں بہت زیادہ مانگ ہوگی . خلیج ٹائمز کے مطابق نئے دور کی ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی جاب مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے کیوں کہ سرکاری اور نجی شعبے ان نئی ٹیکنالوجیز کو مسلسل اپنا رہے ہیں ، توقع کی جارہی ہے کہ تیز رفتار تکنیکی ترقیوں اور جدید تکنیکوں کے نتیجے میں یو اے ای کی جاب مارکیٹ میں خاطر خواہ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ، جس کے لیے ملک میں ملازمت کے متلاشیوں کو مقامی اور عالمی آجروں کی ضروریات کے مطابق مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی .

Bayt.com کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ خلیجی خطے میں 80 فیصد لوگ گزشتہ سال کے دوران اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی سے مطمئن ہیں لیکن 56 فیصد کے لیے ایک نئی ملازمت کی تلاش کیریئر سے متعلق اعلیٰ ترین حل کے طور پر ابھرتی ہے ، اس کے بعد 21 فیصد ایسے لوگ ہیں جو پروموشن یا تنخواہ میں اضافے کو اہمیت دیتے ہیں ، 21 فیصد کے لیے کام پر نئی مہارتیں سیکھنا اہمیت رکھتا ہے جب کہ 2 فیصد ایسے لوگ ہیں جو ساتھیوں اور مینیجرز کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں .
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وفاقی وزارتیں ہمیشہ ان شعبوں کی رہنمائی کرتی رہی ہیں جن کو وہ ریگولیٹ کر رہے ہیں ، اسی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے ایسی ملازمتوں کی فہرست دی ہے جن کی اگلے 10 سالوں میں بہت زیادہ مانگ ہوگی ، درج ذیل میں چند ایسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اگلے 10 سالوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں:

. .

متعلقہ خبریں