ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوششوں پر کوئی ملال نہیں، اطالوی وزیراعظم

اٹلی (قدرت روزنامہ)اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوششوں پر کوئی ملال نہیں، صدر ٹرمپ کے بیانات کا براہ راست جواب نہیں دوں گی۔
ایک بیان میں جورجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی، نیٹو کے دفاعی اخراجات کے وعدوں کا احترام کرے گا، اطالوی دفاعی شعبے کو ترجیح دیں گے۔
اطالوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے اطالوی سرزمین سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا۔
