کوئٹہ میں 17پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 17پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع۔سانحہ زیارت کے شہدائے پولیس کے لواحقین نے کوئلہ پھاٹک کے مقام پر دھرنا دیدیا ۔

دوسرا دھرنا شروع ہونے سے سمنگلی روڈ سے شہر کیجانب آنے والا ٹریفک بھی بند ہوگیا ۔

سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے لواحقین ایئرپورٹ روڈ پر آج پانچویں روز بھی دھرنے پر بيٹھے ہوئے ہیں ۔سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کی تدفین تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
