وکی اور کترینہ کی ایزابیل کیف کو سالگرہ پر خصوصی ویڈیو کال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے ازابیل کیف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے خصوصی ویڈیو کال کی۔کترینہ کیف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی چھوٹی بہن ایزابیل کیف کو کی گئی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے خصوصی ویڈیوکال کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو کال پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے علاوہ دیگر کچھ لوگ بھی موجود تھے۔
کترینہ کیف نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’مبارک ہوایزا کیف! یہ وہ سال ہے جو آپ کے لیے تمام محبت بھری روشنی اور خوشیاں لائے گا‘۔وکی کوشل نے بھی اپنی سالی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی جو کہ گزشتہ ماہ کترینہ کیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔