اپنا گھر اپنی چھت کی نئی اسکیم، 10 لاکھ تک قرضہ، کون اپلائی کرنے کا اہل ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا گھر اپنی چھت کے ماتحت نئی اسکیم لانچ کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت 10 لاکھ تک کا قرضہ لے سکتے ہیں اور اسے 7، 8 اور 9 سال کے لیے لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جن کے گھروں کی چھتیں، دیواریں کمزور ہیں وہ اپلائی کرسکتے ہیں۔
گزشتہ روز مریم نواز شریف نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے “اپنا گھر، محفوظ گھر” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس مقصد کے لیے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دو نئی کیٹیگریز متعارف کرانے کی منظوری دی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی تھی کہ کمزور چھتوں والے خستہ حال گھروں کی مرمت اور مضبوطی کے لیے مستحق خاندانوں کو 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ گھروں پر اضافی منزل تعمیر کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے بلاسود قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔ منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 217 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 27 ہزار 500 سے زائد گھر تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس اسکیم کے لیے 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد خاندانوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
