آقائے دو جہاںؐ کے مہمانوں کا شاہی استقبال! روضۂ پاک کے صحن میں بچھی سفید چھتریاں جو دھوپ کو رحمت کے سائے میں بدل دیتی ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجدِ نبویؐ کے بیرونی صحن میں نصب 250 دیو ہیکل اور خودکار چھتریاں جدید انجینئرنگ اور اسلامی فنِ تعمیر کا ایک حیرت انگیز شاہکار ہیں، جو دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کو مدینہ منورہ کی شدید گرمی اور سورج کی تپش سے بچاتی ہیں۔
یہ روبوٹک چھتریاں صبح کے وقت صرف 3 منٹ میں پھولوں کی طرح کھل کر لگ بھگ 1 لاکھ 43 ہزار اسکوائر میٹر کے وسیع رقبے پر سایہ کرتی ہیں، جس سے بیک وقت 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد نمازیوں کو آرام دہ ماحول میسر آتا ہے۔
ان چھتریوں میں خاص قسم کا تپش روکنے والا کپڑا استعمال کیا گیا ہے اور ان کے ستونوں پر سینکڑوں واٹر مسٹنگ پنکھے نصب ہیں، جو پانی کی باریک پھوار چھوڑ کر صحن کے درجہ حرارت کو 8 سے 14 ڈگری تک کم کر دیتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert