ایرانی بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ہیں، گزشتہ رات ایران پر بدترین بمباری کی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ہیں۔ گزشتہ روز ڈیل پر رضامندی ظاہر کی، ایٹمی پروگرام سے دستبرداری پر بھی اتفاق کیا مگر کمرے سے نکلنے کے ایک گھنٹے بعد جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔این بی سی کو ٹیلیفونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات ایران پر بدترین بمباری کی۔ صحافی نے پوچھا کہ ایران کہتا ہے آبنائے ہرمز بند ہے۔ سینٹ کام کے مطابق کھلی ہے۔ حقیقیت کیا ہے؟ امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ لنزے گراہم کے احترام میں مزید بات کرنا نہیں چاہتا۔
قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سمندری آمدورفت کیلئے کھلی ہے۔ ایران آبنائے ہرمز پرکنٹرول نہیں رکھتا۔سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمزعالمی قوانین کی پیروی کرنے والے تمام جہازوں کیلئے کھلی ہے۔ جہاز رانی کے تحفظ کیلئے امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایران آبنائے ہرمز پرکنٹرول نہیں رکھتا۔ ایران بلاجواز جارحیت، دھمکیوں اور یکطرفہ اعلانات سے ہراساں کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert