اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہے، شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہے . وقفہ سوالات کے دور ان تحریری جواب میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ مالی سال 2019,،20 میں شہری علاقوں میں فوڈ آئٹمز شیاء پرمہنگائی کا پارہ 13.6فیصد تھا،اسی عرصے کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 15.9فیصد رہی .

تحریری جواب میں بتایاگیاکہ سال 2020،21 میں ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ 5 فیصد رہی،اسی عرصہ کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13اعشاریہ 1 فیصد رہی . بتایاگیاکہ جولائی

جولائی تا دسمبر 2021،22شہری علاقوں میں مہنگائی 10اعشاریہ 6 فیصد رہی،فوڈ آئٹمز پر اسی عرصہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 8.6فیصد رہی . بتایاگیاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہے،قیمتوں میں اضافے کی وجہ کووڈ 19 اور اشیاء کی مانگ میں اضافہ رہا . بتایاگیاکہ پاکستان اشیاء خوردونوش کا درآمد کنندہ ہے،خام تیل ،خوردنی تیل،گندم ،چینی اور دالیں درآمد کی جاتی ہیں،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ملکی میں مہنگائی رجحان نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں