زعفران کے صحت پر حیران کُن فوائد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسالوں میں شمار کیے جانے والا، ’کروکس سیٹیوس‘ (Crocus sativus) نامی پھول سے حاصل ہونے والے زعفران کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔زعفران کو مشہور پھول ’لِلی‘ کا کزن پھول بھی کہا جاتا ہے، زعفران کو حاصل کرنے میں کافی محنت اور مشقت درکار ہوتی ہے اسی لیے اس کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے، زعفران کو اگر دنیا کا مہنگا ترین مسالا قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔
زعفران کو مختلف پکوانوں بالخصوص میٹھے میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، زعفران اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند مسالا ہے، اسے براہ راست دودھ میں پکا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ایک بہت عام روایت ہے کہ زعفران دودھ کے ساتھ پینے کے نتیجے میں بچے گورے پیدا ہوتے ہیں۔زعفران کا استعمال حمل کے دوران مزاج کو خوشگوار اور ذہنی تناؤ سے لڑنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
زعفران کے استعمال سے حاصل ہونے والے دیگر متعدد فوائد مندرجہ ذل ہیں:
طبی ماہرین کے مطابق زعفران موڈ کو بہتر بنانے اور افسردگی کم کرنے کے لیےمفید جز ہے، سائنسی رسالے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق زعفران سے حاصل ہونے والی غذائیت دماغ کے دیگر ہارمونز (خوشی کا ہارمون) جیسے کہ ڈوپامائن (dopamine ) کی سطح میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق روزانہ 30 ملی گرام زعفران کے استعمال سے ہلکے پھلکے ڈپریشن کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔برطانوی محققین کے مطابق زعفران جگر کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، اس قیمتی جڑی بوٹی میں موجود بائیو مالیکیول اور کروسین جگر کی صحت کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، زعفران کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق زعفران کےطبی فوائد کے سبب آئندہ برس کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں بھی استعمال کیا جائے گا۔غذائی ماہرین کے مطابق بہتر صحت کے لیے نیند کا پورا ہونا ضروری ہے، نیند کی کمی کے شکار افراد کے لیے قدرتی حل زعفران میں چھپا ہے، بھرپور اور پرسکون نیند کے لیے رات کو زعفران ملا دودھ پینے سے بھرپور نیند آتی ہے، زعفران میں موجود مینگنیز جَلد نیند لانے میں معاونت کرتا ہے۔
جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے طبیبیوں کے مطابق جِلدی مسائل جیسے کہ کیل مہاسے، جھائیوں، سفید دھبوں یا بے رونق اورخشک جِلد سے پریشان افراد کے لیے زعفران ایک قدرتی بیوٹی پروڈکٹس کی سی اہمیت رکھتا ہے ۔جو افراد رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے لیے زعفران ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔
رنگ نکھارنے کے لیے ایک چُٹکی زعفران اور سورج مکھی کے بیج رات بھر کے لیے دودھ میں بھگو دیں۔صبح چھان کر یہ مواد پیس لیں، اس مکسچر کو چہرے اور گردن پر ہفتے میں 2 بار لگائیں، اس عمل سے رنگت نکھر جائے گی اور چہرے پر قدرتی لالگی بھی آئے گی۔