بیرونِ ملک پاکستانیوں کے رشتہ دار بن کر فراڈ کرنے والا 10 رکنی گینگ گرفتار

سندھ سے تعلق رکھنے والے ملزمان جدید ماسکنگ سافٹ ویئر اور غیر ملکی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے شہریوں کو لوٹتے تھے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے رشتہ دار بن کر فراڈ کرنے والا 10 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ پاکستاننیوز
سندھ سے تعلق رکھنے والے ملزمان جدید ماسکنگ سافٹ ویئر اور غیر ملکی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان ہنگامی صورتحال اور ویزا مسائل کا جھوٹا بہانہ بنا کر لاکھوں روپے مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرواتے تھے۔
​این سی سی آئی اے نے اسلام آباد کے علاقے سوہان گارڈن میں چھاپہ مار کر محسن، عادل اور معشوق سمیت 10 ملزمان دھر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل، حساس بینک ڈیٹا، جعلی ٹرانزیکشن سلپس اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے۔
ڈائریکٹر محمد علی وسیم کے مطابق مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور منی ٹریل کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert