پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت برداشت نہیں، وزیراعظم نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ اجلاس، سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کیلئے اسکی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔ گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں. اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے.
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کے بچت کی قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کو سراہا اور کہا اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت فی الاوقت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے. بروقت اور مؤثر حکومتی حکمتِ عملی سے ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا۔ حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا۔ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں کے اضافے کے اثرات کو مؤثر انداز میں کنٹرول گیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا صوبائی حکومتوں سے مل کر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. جس طرح گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، اس طرز پر کفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔
