رئیل می نے سستا فون سی 100 ایکس متعارف کرادیا، طاقتور بیٹری اور وسیع اسٹوریج کا وعدہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)ریئل می نے اپنے بجٹ اسمارٹ فونز کی سیریز میں نیا ریئل می سی 100 ایکس متعارف کرا دیا ہے۔ اگرچہ یہ فون بجٹ درجے کی عام خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے ایم آئی ایل-ایس ٹی ڈی-810 ایچ سرٹیفکیشن بھی حاصل ہے، جو اسے زیادہ مضبوط اور پائیدار بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 8000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو معمول کے استعمال میں دو سے تین دن تک باآسانی چل سکتی ہے۔

فی الحال یہ فون صرف بھارت میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی دستیابی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم ریئل می کے بجٹ فونز پاکستان میں بھی خاصے مقبول ہیں، اس لیے امکان ہے کہ یہ فون مستقبل میں کسی مختلف نام کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں بھی متعارف کرایا جائے۔

سافٹ ویئر کے لحاظ سے یہ فون اینڈرائیڈ 16 پر مبنی ریئل می یو آئی 7.0 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آؤٹ ڈور موڈ، کمزور نیٹ ورک میں بہتر سگنل کیلئے اے آئی نیٹ پائلٹ اور پاور بٹن کو دیر تک دبانے پر گوگل جیمنی اور سرکل ٹو سرچ جیسی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ریئل می سی 100 ایکس کی مکمل خصوصیات
خصوصیت تفصیلات
ڈسپلے 6.8-inch HD+ IPS LCD, 120Hz refresh rate, 240Hz touch sampling rate
زیادہ سے زیادہ چمک 900 nits
ڈسپلے تحفظ Panda@MN228 glass
ڈسپلے فیچر Rain Touch Mode
پروسیسر Unisoc T7250 octa-core
گرافکس پروسیسر Mali-G57
ریم 4GB LPDDR4X
اسٹوریج 64GB eMMC 5.1
قابل توسیع اسٹوریج Up to 2TB via dedicated microSD card
آپریٹنگ سسٹم Realme UI 7.0 based on Android 16
عقبی کیمرہ 50MP, f/1.8
فرنٹ کیمرہ 5MP, f/2.2
بیٹری 8,000mAh
چارجنگ 45W SuperVOOC fast charging, 6W reverse wired charging
پائیداری ArmorShell chassis, MIL-STD-810H, IP64 dust and splash resistance
سیکیورٹی Side-mounted fingerprint scanner
آڈیو 3.5mm headphone jack
دیگر خصوصیات Pulse Light LED, AI Outdoor Mode, AI Netpilot, Google Gemini, Circle to Search
رنگ Deepblue Tides, Golden Coast
قیمت $150 (4GB + 64GB)

WhatsApp
Get Alert