کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو مری کے موسم کی صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’مری میں جو ہوا انتہائی افسوس ناک ہے .
‘
مری میں جو ہوا انتہائی افسوس ناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع؛ خدا مغفرت فرمائے؛ انتظامیہ کے ناکافی انتظامات؛ لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی . دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے . الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا . خدا سب پر رحم کرے!
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 8, 2022
شاہد آفریدی نے کہا کہ ’قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہورہا ہے، خدا اُن کی مغفرت فرمائے . ‘اُنہوں نے کہا کہ ’انتظامیہ کے انتظامات ناکافی تھے، انتظامیہ کو لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے کی ضرورت تھی . ‘
سابق کپتان نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’موسم کی خراب صورتحال کے باعثت عوام کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے . ‘شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’ہائی الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، خدا سب پر رحم کرے . ‘
واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برفانی طوفان کے باعث اب تک 22 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کلڈانہ کے مقام پر سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاشیں اسپتال نہیں لائی جا سکیں بلکہ اسکول منتقل کی گئی ہیں .
مری میں کافی تعداد میں اموات کی اطلاعات ہیں مگر راستے بند ہونے کی وجہ سے لاشیں اسپتال نہیں پہنچائی جا سکی ہیں .