وفاقی حکومت کا پیٹرول 35 پیسے سستا کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 71 پیسے اضافہ کر دیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ہوگا۔
