کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر دو کاروں میں تصادم‘3 افراد جان بحق ‘4زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر دو کاروں میں تصادم۔پولیس ذرائع كے مطابق حادثے میں تین افراد جان بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ جان بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا ہے۔ جان بحق و زخمیوں کا تعلق کوئٹہ، نوشکی اور پشین سے بتایا جاتاہے۔
