جی ایچ کیو خانہ کعبہ تو نہیں ہے جہاں جاکر احتجاج نہیں ہو سکتا، ترجمان جے یو آئی ف

وہ میرا ادارہ ہے، کیا اپنے ادارے کو جا کر یہ کہہ نہیں سکتا کہ آپ یہ غلط کر رہے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی طور پر بات کریں گے، بندوق لے کر تو نہیں کریں گے؛ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے ترجمان اسلم غوری کی گفتگو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے ملکی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر احتجاج کرنا کوئی ناممکن بات نہیں، جے یو آئی اپنے تمام مطالبات اور تحفظات کا اظہار سیاسی و پرامن انداز میں ہی کرے گی۔ اس حوالے سے ایک تی وی پروگرام میں ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ میرا اپنا ادارہ ہے، جی ایچ کیو کوئی خانہ کعبہ تو نہیں ہے جہاں جا کر احتجاج نہیں کیا جا سکتا، کیا میں اپنے ہی ادارے میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپ یہ غلط کر رہے ہیں؟ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی طور پر ہی بات کریں گے، ہم بندوق اٹھا کر یا تشدد کے ذریعے تو بات نہیں کریں گے۔

حکومتی اور دیگر سیاسی شخصیات پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ عائشہ گلالئی، حنا پرویز بٹ، عون چوہدری، مولانا طاہر اشرفی اور فیاض الحسن چوہان سب چابی والے کھلونے ہیں، ان جیسے سیاست دانوں اور شخصیات کے منہ لگنے اور بات کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ بندہ براہِ راست اسی جگہ جائے جہاں سے ان میں چابی بھری جاتی ہے، جے یو آئی ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اسی تناظر میں جی ایچ کیو جانے کی بات کی تھی۔

WhatsApp
Get Alert