بلوچستان میں روٹین امیونائزیشن کی شرح 38 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد تک پہنچ گئی
ہوم ڈلیوریز کی شرح 60 فیصد سے کم ہو کر 38 فیصد رہ گئی، ادارہ جاتی زچگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں روٹین امیونائزیشن کی شرح 38 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد تک پہنچ گئی، آغا خان یونیورسٹی کے سروے میں انکشاف بلوچستان میں ہوم ڈلیوریز کی شرح 60 فیصد سے کم ہو کر 38 فیصد رہ گئی، ادارہ جاتی زچگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلوچستان گزشتہ 20 ماہ سے پولیو کیس سے محفوظ، اس عرصے میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
بلوچستان میں DHIS2 رپورٹنگ کمپلائنس 57 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد تک پہنچ گئی، صحت کے شعبے میں ڈیٹا رپورٹنگ کا نیا سنگ میل۔ محکمہ صحت بلوچستان نے 38 ہزار سے زائد ملازمین کو AI پر مبنی ڈیجیٹل حاضری نظام میں رجسٹر کر کے پورے محکمہ کی حاضری کو ڈیجیٹلائز کر دیا۔
محکمہ صحت بلوچستان نے بیماریوں کی نگرانی، HR، ادویات، برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن، آن لائن جاب پورٹل سمیت 21 جدید ڈیجیٹل ماڈیولز متعارف کرا دہے محکمہ صحت بلوچستان کے آن لائن جاب پورٹل پر 138 آسامیوں کے لیے 3,334 امیدواروں نے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں، بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
