کراچی: فلیٹ میں آتشزدگی، خاتون اور بچہ جھلس گئے

(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے .

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی .

آگ سے جھلس کر خاتون اور بچہ زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے .

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم اب تک آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں