پنجاب کا پیسہ ابو کا دیا ہوا سمجھ کر الیکشن کیلئے ضائع کیا جا رہا ہے


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیر فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب کا پیسہ ابو کا دیا ہوا سمجھ کر الیکشن کیلئے ضائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے 10 بسیں کشمیر بھجوانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا پیسہ ابو کا دیا ہوا سمجھ کر الیکشن کیلئے ضائع کیا جا رہا ہے، ان لوگوں کا احتساب ہونا چاھئے۔
ن لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا پیسہ ابو کا دیا ہوا سمجھ کر الیکشن کیلئے ضائع کیا جا رہا ہے، ان لوگوں کا احتساب ہونا چاھئے! حنا پرویز بٹ ٹویٹ کیا کہ وزیراعلی مریم نواز کا وعدہ وفا ہوا۔

آزادکشمیر کے لئے 10 الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئیں، تھوڑی دیر میں مظفر آباد کیلئے روانہ ہونگی۔
اسی طرح صحافی راؤف کلاسرا نے ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز صاحبہ نے 10 بسیں کشمیر بھجوا دیں اور ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے 9 اعلی افسران کی سیٹیں لاہور بھجوا دیں۔ یاد رہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے لیے 10 الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب حکومت لینی ہوتی ہے تو سب اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی بات آئے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دیتے ہیں۔
جن سڑکوں پر لوگ آج سفر کر کے جلسے میں آئے ہیں وہ بھی نواز شریف کی حکومت نے تعمیر کرائی تھیں۔ مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کو جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی جب کہ میرپور کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert