بلوچستان حکومت کی گرفت ہاکی چوک اور ٹیلیفون ہاوس تک محدود ہے

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور محافظ کی شہادت افسوسناک ہے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، اسلم رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مستونگ میں مسلح افراد کے حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔
انہوں نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی گرفت اب ہاکی چوک اور ٹیلیفون ہاوس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عوام کے جان و مال کا تحفظ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert