میاں نواز شریف، شریف آدمی ہیں، رہنماپیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کا اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف، شریف آدمی ہیں، قابلِ احترام ہیں، وہ ایک بڑے سیاسی قد کاٹھ کے لیڈر ہیں، انہوں نے اپنی غلطی کا احساس کیا”۔

ویب سائٹ پاک رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ اپنا لاہور تو دیکھو۔ سارا لاہور ڈوبا پڑا ہے۔ پورا پنجاب بیوٹیفکیشن کے نام پر لُٹ مچی رہی ہے۔ ایک بارش نے آپ کے سارے ستھرے پنجاب کو ڈوبتا پنجاب میں تبدیل کر دیا ہے۔اگر آج لاہور کے اندر، لاہور شہر کے اندر آپ کی ڈیولپمنٹ ہو رہی ہے اور وہاں پہ اگر آپ کا کوئی کنواں گر جاتا ہے، کوئی سڑک پہ گڑھا پڑ جاتا ہے، سوشل میڈیا پہ لوگ دکھا رہے ہیں اور ہم اگر کہہ دیں کہ یار یہ غلط ہو رہا ہے، اس کو ٹھیک کرو، یہ کیوں اس طرح ہوا ہے؟ آپ فوراً کہتے ہو یہ فاشسٹ ہیں، یہ اپنا سندھ نہیں دیکھتے۔آپ کو نہیں پتہ کہ پنجاب کے اندر کاشتکار ہے اور اس کی تمام تر ضروریات جو ہیں وہ ڈیزل پر پوری ہوتی ہیں؟ اس کا ٹریکٹر ڈیزل پہ چلتا ہے، اس کا ٹیوب ویل ڈیزل پہ چلتا ہے، اس کا ہر چیز جو ہے اس کی آمد و رفت جو منڈی سے کھیت تک کا سفر ہے وہ ڈیزل کے ذریعے ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اب ڈیزل مہنگا ہوگا، میری اجناس کی قیمتیں نیچے آئیں گی، پیسٹیسائیڈ مہنگی ہوگی، فرٹیلائزر نایاب ہوگا، تو اس پہ میں بات کروں گا تو آپ فوراً میری قیادت یا سندھ کو لے کے بیٹھ جائیں گے؟ اس طرح حکومتیں بھی نہیں چلتیں، اس طرح سیاست بھی نہیں ہوتی۔ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی جو ہے وہ بزرگوں کا احترام نہیں کرتی۔ ‘آپ بزرگوں کو نہیں مانتے۔’ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف شریف آدمی ہیں، سابق وزیراعظم ہیں، قابلِ احترام ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن یہ چیزیں اس لیے مانتا ہے، اس لیے تسلیم کرتا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو سے میاں صاحب نے معافی مانگی کہ آپ کے ساتھ 90 اور 80 کی دہائی والی سیاست جو ہے وہ میں نے بڑی زیادتیاں کی ہیں، میں نے جھوٹے مقدمات بنائے،سیف الرحمٰن نے گڑگڑا کے پاؤں پہ پڑ کے معافیاں مانگیں کہ ‘ہمارے سے یہ غلط کروایا گیا، ہمیں پتہ نہیں تھا، ہم معذرت خواہ ہیںتو ہم تو اس دن سے میاں صاحب کا احترام کرتے ہیں کہ وہ ایک بڑے سیاسی قد کاٹھ کے لیڈر ہیں، انہوں نے اپنی غلطی کا احساس کیا۔ ہمارے لیے میاں صاحب قابلِ احترام ہیں لیکن جب میاں صاحب مطالبہ ایسا کریں گے تو اس مطالبے کو تو ضرور دہرایا جائے گا کہ یہ مطالبہ غلط ہے۔ ہم نے کوئی میاں صاحب کی کردار کشی نہیں کی ۔
پیپلزپارٹی رہنما کاکہناتھاکہ آج وہ محترمہ(اطلاعات والی) ادھر بیٹھ کے استادنی بن گئی ہیں جی کہ منہ ٹیڑھا کر رہے ہو، فلاں کر رہے ہو،یہ سیاسی تلخیاں ختم کرو، یہ ذاتیات کی سیاست ختم کرو۔ یہ شروع بھی آپ نے کی تھی، یہ ختم بھی آپ نے کرنی ہے۔

WhatsApp
Get Alert