سعودی عرب میں خواتین کو ٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے ٹیکسی ڈرائیور کا پیشہ اختیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ستمبر 2017 میں سعودی عرب کی جانب سے خواتین ڈرائیوروں پر سے پابندی ہٹائے جانے کے چار سال سے بھی کم وقت میں یہ پیشرفت ہوئی ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے ایک بیان میں کہا کہ 18 سال سے زاید عمر کی خواتین کسی بھی ڈرائیونگ اسکول میں “جنرل ٹیکسی لائسنس” کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، اس لائسنس کی فیس 200 ریال ہے۔
اس اقدام کو سعودی کی خواتین نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔آرٹسٹ لطیفہ الشہوب نے اشاعت کو بتایا کہ اس نے ترقی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کے طور پر، مجھے ہمیشہ اس موضوع کے ساتھ ایک مسئلہ درپیش تھا۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی مرد ڈرائیور کے ساتھ خود ٹیکسی میں سوار ہونے میں آسانی محسوس نہیں کی ہمیں ٹیکسی میں اندر جانے سے پہلے ڈرائیور کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنی پڑتی ہیں۔دنیا بھر میں زیادہ تر ٹیکسی ڈرائیور مرد ہیں، لیکن آپ کچھ ممالک میں خواتین ڈرائیوروں کو دیکھتے ہیں، یقینی طور پر ایک مرد کے مقابلے میں ایک خاتون ڈرائیور کے ساتھ سواری کرنا زیادہ آرام دہ ہے۔