مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل 8 فیصد سے زائد سستا

لندن(قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 8 فیصد سے زائد سستا ہو گیا، جس سے توانائی کی منڈی میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
برطانوی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت میں 8 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل کمی کے بعد یہ 88 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔
اسی طرح امریکی بینچ مارک خام تیل 6 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل سستا ہو کر 82 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اماراتی بینچ مارک مربن کروڈ کی قیمت میں 12 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔
