وسیم اکرم کا پالتو کتا گم ہوگیا،ڈھونڈ کرواپس لانے والے کیلئے انعام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم کا پالتو کتا گم ہوگیا۔
پولیس کےمطابق وسیم اکرم کا پالتو کتا ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ سے لاپتہ ہوا ہے۔سابق کرکٹر اس وقت پاکستان میں نہیں اور انہوں نے پولیس کو کتے کی گمشدگی سے متعلق بتایا ہے۔
ساحل پولیس وسیم اکرم کا پالتو کتا تلاش کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پالتو کتے کی گمشدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی ہے۔
آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر اسٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ کراچی ڈیفنس فیز ایٹ سے گم ہوا۔وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا کی جانب سے کتا واپس لانے والے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔
