پی آئی ڈی سی (PIDC) ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کراچی کے جائز اراکین کے پلاٹوں پر مبینہ تجاوزات اور غیر مجاز تعمیرات اور پلاٹوں کی فروخت کا انکشاف۔


کراچی (قدرت روزنامہ)رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی نے ڈی جی ایس بی سی اے ، ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو علیحدہ علیحدہ خط ارسال کر دۓ مورخہ 8 جولائی 2026 کے خط کا حوالے کے ذریعے متعلقہ اداروں کو درخواست کی گئی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات اور نیب (NAB) سندھ کی جانب سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں عائد پابندیوں کے پیشِ نظر کوئی غیر قانونی تعمیر یا تجاوزات نہ کی جائیں۔

اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کو سوسائٹی کے حقیقی اراکین کی جانب سے مسلسل سنگین شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان شکایات میں موجودہ انتظامیہ پر سوسائٹی کی اراضی پر مختلف غیر قانونی سرگرمیوں اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ متعلقہ قوانین اور مجاز فورمز/حکام کی ہدایات و احکامات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات، غیر قانونی تجاوزات، اراضی کی غیر قانونی فروخت/الاٹمنٹ اور دیگر سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ، متنازعہ جائیدادوں یا پلاٹوں کے حوالے سے لین دین پر آمادہ کر کے عوام کو گمراہ اور دھوکہ دے رہی ہے، حالانکہ اس قسم کے اقدامات پر فی الحال پابندی عائد ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس عمل کو جاری رہنے دیا گیا تو اس کے نتیجے میں معصوم خریداروں یا سوسائٹی کے حقیقی اراکین کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور زیرِ التوا قانونی و تفتیشی کارروائیاں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی نےایک بار پھر درخواست کی ہے کہ سوسائٹی کے حقیقی رکن کے مفادات کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

WhatsApp
Get Alert