ڈیرہ مراد جمالی تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو کچل دیا¡ ماں اور بیٹا جاں بحق


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ماں اور اس کا معصوم بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک سے گزر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون اور اس کا کمسن بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert