عمران، کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، حافظ حمداللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے
ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا بھاشن دیتے تھے، خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے . اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ خان صاحب سانحہ مری میں 23جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں گئیں .

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ خان صاحب میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو مستعفی ہوجاتے . حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کے بجائے بزدار مستعفی ہوجاتے تو عوام کا بھلا ہوتا .

. .

متعلقہ خبریں