حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 42 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تیل کی قیمتیں کم نہ ہونے کی صورت میں ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام دوبارہ نافذ کرنے کا امکان ظاہر کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ مستقل جنگ بندی کی طرف گیا تو قیمتوں میں کمی بھی ہوسکتی ہے اور عوام کو براہ راست فائدہ بھی پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، آبنائے ہرمز بند ہونے سے کمیٹی کی ذمہ داری مزید اہم ہوگئی۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلا دیش، سری لنکا اور ترکیے سے کم اور بھارت کے تقریباً برابر ہیں، درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کیلئے ریفائنری پالیسی میں ترامیم تجویز پیش کی ہے۔
مقامی ڈیزل پیداوار میں اضافہ پوگا تو یہ ملکی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ مزید برآں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع شاہ بندر بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق راہی ایکس ون کنوئیں سے تیل و گیس کی یہ مسلسل چوتھی بڑی دریافت ہے، راہی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 17 جون 2026 کو شروع کی گئی تھی، جبکہ کنواں 2 ہزار 612 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ کمپنی کے مطابق کنوئیں سے یومیہ 0.493 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 12 بیرل ہلکا تیل حاصل ہو رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert