چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر کے اسکول اور کالجز 4 اگست کو بند رہیں گے


کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر منگل، 4 اگست (20 صفر) کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق تعطیل کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا تاکہ شہری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ چہلم کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert