محسن نقوی نے پہلے صدر سے ملاقات کی، پھر متنازع بیان دیا، یہ سازش ہے: نثار کھوڑو

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ متنازع گفتگو کے ذریعے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلے صدر سے ملاقات کی، پھر متنازع بیان دیا، متنازع گفتگو سے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھیانک سازش کی جارہی ہے، 22 صوبے بناکر 22 وزیراعلی چاہئیں؟ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والےعوامی ردِ عمل کا سامنا کریں گے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام اور منتخب لوگ کہتے ہیں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہیں بننے چاہئیں، پنجاب میں قرار داد منظور ہوئی تو اس کا مطلب ہے وہاں کے لوگ صوبے چاہتے ہيں، وہاں بننے چاہئيں۔
