سوات خودکش حملہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی شدید مذمت، زخمیوں کے مفت علاج کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پشتونخوا وطن کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں عوامی جرگوں کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ پشتون عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
بیان میں حملے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے۔
