میانوالی میں کار کے اندر دم گھٹنے سے چار بچے جاں بحق

میانوالی(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع میانوالی میں افسوسناک واقعے میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام علاقے کھگلانوالہ میں پیش آیا، جہاں بچے کھیلتے ہوئے ایک کھڑی کار میں داخل ہوگئے۔ اس دوران کار کا دروازہ لاک ہوگیا اور بچے باہر نہ نکل سکے، جس کے باعث دم گھٹنے سے چاروں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
