کراچی: پاکستان ریلویز کے آپریشن میں 32 ٹن چوری شدہ سامان برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ریلویز پولیس نے آپریشن کرکے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ریلویز پولیس کے مطابق آپریشن کراچی میں کیا گیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن میں کیے جانے والے آپریشن میں ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو پٹر یاں کاٹنے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا کہ ریلوے مٹیریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert