کراچی: چہلم کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ بند، ٹریفک کا خصوصی پلان جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان جاری کردیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ لائٹ ہاؤس، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور تبت سینٹر کے اطراف ڈائیورژن نافذ ہوں گے۔
شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ، پیپلز چورنگی منتقل کیا جائے گا۔ کورنگی، لانڈھی اور نیشنل ہائی وے سے آنے والی گاڑیاں راشد منہاس روڈ سے سپر ہائی وے ڈائیورٹ ہوں گی۔
ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن، نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔ لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے ناظم آباد نمبر 10 کی جانب موڑی جائے گی۔
اسی طرح حسن اسکوائر سے ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی لائٹ سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی جبکہ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک سوسائٹی لائٹ سگنل کے ذریعے شیر شاہ سوری روڈ سے گزرے گی۔ جمشید روڈ سے گرومندر جانے والی ٹریفک بہادریار جنگ روڈ یا سولجر بازار روڈ استعمال کریں۔
بھاری ٹریفک کو صبح 10 بجے سے جلوس کے اختتام تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے روٹ پر ہر قسم کی پارکنگ ممنوع ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر گاڑیاں فوری ٹو کردی جائیں گی۔
مرکزی جلوس 4 اگست بروز منگل صبح 9 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert