وزیر داخلہ بلوچستان کی تاجروں سے مذاکرات، مسائل کے حل اور شاہراہوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو سے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجربرادی سے مذاکرات
کوئٹہ:اس موقع پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی، ڈی سی کوئٹہ سمیت دیگر شریک ہوئے
کوئٹہ:احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے،وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:افغانستان کی سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہورہی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ:بلوچستان میں معصوم بے گناہ نوجوانوں اور خواتین کو نشانہ بنانا روایات کے خلاف ہے،وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ:چندلوگ دشمن ملک کے ایماء پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:تاجربرادری کے جتنے مسائل ہیں اس کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے،وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ:ہڑتال ضرور کریں لیکن مسائل کے حل حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ:قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ:کل ایک بار پھر بیٹھ کر مسائل پر بات کریں گے،وزیرداخلہ میرضیاء لانگو
کوئٹہ:تاجربرادری ہم میں سے ہیں،حکومت مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں،میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:بلوچستان قومی شاہراہوں پر ٹرکوں اور بوزروں کو جلانے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق تاجربرادری کو تحفظات ہیں، تاجربرادری
