موجودہ حالات سے نجات کیلئے پشتون قومی جرگہ لازمی ہے: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
چیئرمین محمود خان اچکزئی کی جانب سے اعلان کردہ جرگہ 29، 30 اور 31 اگست کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا، عوام ذاتی رنجشوں کو بھلاکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی موجودہ حالات میں پشتون عوام پرجو اثرات مرتب ہورہے ہیں یہ انتہائی خطرناک ہے جس سے نجات کیلئے پشتون قومی جرگہ لازمی ہے ۔پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی جانب سے اعلان کردہ جرگہ 31,30,29 اگست 2026کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی بھرپور تیاری جاری ہے ۔موجودہ حالات کا تقاضاہے کہ پشتون عوام اپنی ذاتی رنجشوں ، اختلافات کو بھلاکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں کیونکہ منظم و متحد اقوام و عوام ہی وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں اوردرپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ پشتونخو املی عوامی پارٹی دہشتگردی کے ہر شکل کی مخالفت کرتی ہے اور یہ مسلط حکومت عوام کے سرومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،فارم 47کی مسلط حکومت اپنی نااہلی ، ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو ۔ اس وقت تمام صوبہ بدامنی کی لپیٹ میںہے۔ مختلف اضلاع و علاقوں میں کرفیوں نافذ ہے ،شاہراہوں پر چوری و ڈکیتی ، اغواء کاری ، بدامنی ، قتل و غارت ، لوٹ مارکی صورتحال کے باعث عوام محصور ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کا سب کچھ ٹھیک اور حکومتی رٹ کے دعوے احمقوں کی جنت میںرہنے کے مترادف ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تحصیل صدر اور تحصیل کچلاغ نے عوام کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماعات سے پشونخو امیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ،پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع سینئر معاون سیکرٹری سعید خان کاکڑ ، ضلع معاون ظفربازئی، تحصیل کچلاغ سیکرٹری ملک نادر کاکڑ، علاقائی سیکرٹری ولی محمد وطن دوست ، اشرف اچکزئی، فیض اللہ اچکزئی اور نیک محمد خان نے کتیر علاقائی یونٹ حاجی غفار اچکزئی کے رہائش گاہ پر 33افراد کی فیض اللہ اچکزئی کی قیادت میں پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسٹیج کے فرائض سہیل خان کاسی نے سرانجام دیا۔ جبکہ پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سردار حیات خان میرزئی،حبیب الرحمن بازئی، دوست محمد لونی، اقبال خان بٹیزئی، حفیظ ترین، ضلع معاونین اکرم خان خلجی، ملک اعظم بازئی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی، سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی، اسلام خان ترہ کئی ،سلیم خلقی اورعلاقائی سیکرٹری محمد خان نے نواں کلی زرغون آبادعلاقائی یونٹ میں60افرادکی پارٹی میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کیا۔ جس کی صدارت ضلع معاون سیکرٹری اکرم خان خلجی نے کیا۔مقررین نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کا یہ درست اور بروقت فیصلہ جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو تقویت بخشے گی ۔ عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت پارٹی کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی پالیسیوں ، سیاست پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔
