ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 20 رکنی اسکواڈ اور مینجمنٹ کا اعلان کیا جس میں وقار، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالوحیداشرف، حنان شاہد اور زکریا حیات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور حمادالدین انجم بھی شامل ہیں۔
عبدالرحمان، افزاز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبدالمنان اور محمدعمادبھی اسکواڈکا حصہ ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اویس قرنی، ہیڈکوچ باب جوہان ویلڈہوف، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفرجان ہوون، عدنان ذاکر اور ویڈویو انالسٹ اشرف سلطان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں کھیلاجائےگا۔
