یہ جو مرضی بیان بازی کرلیں! حکومت اور وزیراعظم شہبازشریف 5 سال پورے کریں گے

میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا کیونکہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں، میں نے80 سالوں سے نظام تباہ ہونے کا کہا تھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا بڑا بیان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ جو مرضی بیان بازی کرلیں! حکومت اور وزیراعظم شہبازشریف 5 سال پورے کریں گے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا کیونکہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں۔ انہوں نے میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے صرف یہ درخواست کرنی ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں، تمام وزارتوں کی کارکردگی کا معائنہ کرائیں، اور نتیجہ عوام کے سامنے رکھیں، تاکہ لوگوں کو پتا ہو کہ کون سی وزارت کی کتنی کارکردگی ہے۔
لیکن میری وزارت کی حاضری 70فیصد کے قریب ہے۔ میں اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں، نظام بالکل تباہ ہوا ہے، لیکن میں نے نظا م 80سالوں سے تباہ ہونے کا کہا تھا۔
میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ نظام 80سالوں سے تباہ ہے،
اگر نظام چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہوتے۔میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا تھا ، کیونکہ میں خود حکومت کا حصہ ہوں۔
بات یہ ہے کہ آپ کے پاس وزیراعظم 16گھنٹے کام کرتا ہے، اگر نظام بہتر ہوجائے تو رزلٹ بھی ہزار گناہ زیادہ بہترہوگا۔ پھر بھی ایف بی آر وصولیوں کو بڑھادیا، جنگ جیت لی، اصلاحات کی گئی۔ اگر وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو مزید تیزی سے ملک کو آگے لے کر جاتے۔یہ جو مرضی بیان بازی کرلیں ، شہبازشریف کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔جنہوں نے میرے بارے کہا کہ میں نے30سال کا سفر 3سال کرلیا ان کا شکریہ۔

WhatsApp
Get Alert