ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن سامنے آیا، پی ٹی آئی نے 26 اکاؤنٹس میں سے 4 ڈکلئیر کئے، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے .

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لگ نون کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں ہونے والی اموات کی کوئی ذمے داری لینے کے لئے تیار نہیں، سیاحوں کی گاڑیوں کو چیک کر لیا جاتا تو یہ اموات نہ ہوتیں .

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے عدالتی فیصلوں میں صادق اور امین کے لقب بانٹے، صدر، وزیراعظم اور وزراء بیرون ملک کمپنیاں چلا رہے ہیں، 7 سال میں ایک بینک اسٹیٹمنٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی گئی .

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صادق اور امین وہ ہوتا ہے جو بیرون ملک کمپنیاں نہ چلائے، سینیٹ، قومی اسمبلی میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز موجود ہیں، حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا وعدے کیے، ان کو صادق اور امین کے لقب بانٹے گئے، چیئرمین نیب 3 ماہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے ہیں، نیب کیس بنائے اور عدالتوں کی کارروائی عوام کو دکھائے تاکہ پتا چلے کہ کونسی کرپشن ہوئی ہے، وقت آئے گا جب ہم نیب میں کرپشن سب کو دکھائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں