کچھی: قومی شاہراہ پر مسلح افراد کا ناکہ، مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے گئے، تین افراد کے اغوا کی اطلاعات

دوسہ لاشاری چیک پوسٹ کے قریب درجنوں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں کو روکا، تاہم سرکاری سطح پر اغوا کی تصدیق نہ ہوسکی


ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)کچھی حاجی شہر پولیس ٹھانے کی حدود دوسہ لاشاری چیک پوسٹ قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر اسنیپ چیکنگ شروع کردی مسافر گاڑیوں کو روک کر شناختی کارڈز ودیگر دستاویزات چیک تین افراڈ کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق کچھی کے علاقے حاجی شہر پولیس تھانے کی حدوڈ دوسہ لاشاری چیک پوسٹ کے مقام ڈبل روڈ این اے 65 قومی شاہراہ پر درجنوں نا معلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی امدہ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے شناختی کارڈز ودیگر دستاویزات چیک کیں جبکہ تین افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاہم سرکاری سطح پر اغواء کی تصدیق نہ ہوسکی۔

WhatsApp
Get Alert