بیوی سے گھریلو جھگڑے پر شوہر نے سات ماہ کی بچی کو دریا برد کر دیا

سرگودھا (قدرت روزنامہ) سرگودھا میں انتہائی افسوسناک واقعہ، بیوی سے گھریلو جھگڑے پر شوہر نے سات ماہ کی بچی کو دریا برد کر دیا، ملزم گرفتار . تفصیلات کے مطابق بیوی سے گھریلو جھگڑا پر سات ماہ کی بچی کو دریا برد کرنے والے سنگدل باپ کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دیا جبکہ دریا پر بچی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا .

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گائوں کوڑا میں بیوی سے گھریلو جھگڑا پر سنگدل باپ محمدعدنان نے اپنی 7ماہ کی بیٹی کو دریائیجہلم میں پھینک دیا جس کے ڈوب جانے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچی کی تلاش میں ریسکیو اپریشن شروع کر دیا گیا جو دوسرے روز بھی جاری رہا پولیس نے کمسن بچی کو دریا میں پھینکنے والے سنگدل باپ کو مقامی پولیس نے حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے . وقوعہ میں بیوی سے گھریلو جھگڑا میں اپنی کمسن بچی ماں سے چھین کر دریا برد کرنا جرم قتل بتلایا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں