ارطغرل غازی کے اداکار جلال ال کی اردو زبان میں اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد


انقرا(قدرت روزنامہ)دنیا بھر بشمول پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے تاریخی ترک ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ اور ‘کورولوش عثمان’ میں ‘عبدالرحمن غازی’ کا لازوال کردار نبھانے والے نامور ترک اداکار )جلال ال (نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔
ترک اداکار نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں خالص اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے اہل پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدائے پاکستان کو دل گہرائیوں سے سلام پیش کیا ہے۔

ترک اداکار جلال ال نے اپنے پیغام میں پاک-ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کا ذکر کرتے ہوئے “کاردش ترکیہ پاکستان” (بھائی ترکیہ پاکستان) کے جذبے کو دہرایا۔ جلال ال نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا “میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یومِ آزادیِ پاکستان مبارک ہو۔ شہدائے پاکستان کو میرا سلام۔”
ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے روایتی اور پرجوش انداز میں “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا جس نے پاکستانی مداحوں کے دل موہ لیے۔ سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے ترک اداکار کے اس محبت بھرے انداز اور اردو دانی کی شدید تعریف کی جا رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert