راولاکوٹ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ایف سی اہلکار زخمی


راولاکوٹ(قدرت روزنامہ)راولاکوٹ میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعے میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجےمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق مسلح افراد نے جدید اسلحے سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور پولیس چوکی پر گرینیڈ بھی پھینکا،جس کے نتیجے میں کانسٹیبل مشتاق زخمی ہوا۔
زخمی اہلکارکوفوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا،کانسٹیبل مشتاق قریب گرینیڈ گرنے کے باعث زخمی ہوا۔
گزشتہ چند روز کےدوران راولاکوٹ کےنواحی علاقوں میں مسلح حملوں کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہوچکےہیں،سیکیورٹی اداروں نےحملوں میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنےکا عزم ظاہرکیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert